کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک

حملہ آوروں نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز


ویب ڈیسک June 01, 2021
مسلح گروہ نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز

افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں