ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں شاہد خاقان عباسی

شہباز شریف کی وہی سیاست ہے جو ان کی پارٹی کی ہے، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک June 01, 2021
2018 میں پاکستان میں الیکشن چوری ہوا جس کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

LONDON: مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں گھس کر مارا جاتا ہے اور انہیں اغوا کرلیا جاتا ہے، ہم امن کی بات کررہے ہیں پہلے ملک میں تو امن قائم کریں. ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاست اصولوں کی سیاست ہے جس میں مشکلات آئیں گی، مسلم لیگ (ن) کے بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شہباز شریف کی وہی سیاست ہے جو ان کی پارٹی کی ہے، شہباز شریف کا نعرے بھی ووٹ کو عزت دو کا ہے، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں، وہ فیصلہ کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے آج پاکستان کو مفلوج کردیا ہے، نیب نے پاکستان کو پہنچایا ناقابل یقین نقصان ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کے معاملے میں عدالتی کارروائی نشر کی جائے، چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگا کر تفیش کریں، نیب کو حکومت کے کرپشن کیس نظر نہیں آتے، 600 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات ایک سینیٹر سے کرائی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہیں، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کیا جائے، آزاد کشمیر کے الیکشن 2 ماہ تک ملتوی کرنے کے لئے این سی او سی نے خط لکھا، این سی او سی کا الیکشن سے کیا تعلق ہے؟، این سی او سی کا خط آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے لئے ملی بھگت ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتیں بنانے کیلئے آج یہ کشمیر کو بھی فروخت کرسکتے ہیں۔ 2018 میں پاکستان میں الیکشن چوری ہوا جس کے نتائج آج عوام بھگت رہے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی الیکشن چوری ہوا اور پوری دنیا نے دیکھا، آزاد کشمیرمیں دھاندلی کی گئی تو ہم دنیا کو کیامنہ دکھائیں گے؟، دنیا کے سامنے ہمارے مؤقف کی کیا حیثیت رہ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |