گجرات مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری طفیل جاں بحق

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور مختلف سیاسی تنظیموں کے نمائندے موقع پر پہنچ چکے ہیں


ویب ڈیسک September 09, 2012
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور مختلف سیاسی تنظیموں کے نمائندے موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ فوٹو فائل

BAHAWALPUR: مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل اوران کےبھائی کو پولیس چوکی کے قریب قتل کردیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری طفیل اپنے بھائی چوہدری اعجاز کے ساتھ واپس آرہےتھےکہ سپال کالونی میں ان کے گھر کے قریب اور گرین ٹاؤن پولیس چوکی کے نزدیک تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے اچانگ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوہدری طفیل اور ان کے بھائی چوہدری اعجاز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اورلاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق قاتلوں کی شناحت نہیں ہوسکی، لیکن جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |