سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف سازش ہوسکتی ہے لاہور ہائیکورٹ

ایک آدمی اگر برطانیہ میں قتل ہو جاتا ہے تو پاکستان میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 01, 2021
ایک آدمی اگر برطانیہ میں قتل ہو جاتا ہے تو پاکستان میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، چیف جسٹس

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کے پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو نہ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ اگر کوئی بیرون ملک سے نامناسب مواد اپ لوڈ کرے تو اسکا ٹرائل کیسے ہو گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون موجود ہے اگر کوئی بیرون ملک بیٹھ کر بھی کچھ اپ لوڈ کرتا ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک آدمی اگر برطانیہ میں قتل ہو جاتا ہے تو پاکستان میں ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ فیس بک ،ٹویٹر ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کر بغاوت کے لیے ابھارا جا سکتا ہے اور پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں