دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت


ویب ڈیسک June 01, 2021
وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک

عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں