افغان صوبے بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے میں 4 اہلکار ہلاک

پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا، افغان سیکیورٹی فورسز


ویب ڈیسک June 01, 2021
پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ طالبان کی جانب سے کیا گیا، افغان سیکیورٹی فورسز۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے بیک وقت ضلع میں 3 جگہوں پر حملہ کیا جس میں 15 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کار بم حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں