کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا


Staff Reporter June 01, 2021
ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 25 مئی کو ایئر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2 ملزمان نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ اندازاوربہترین حکمت عملی کو اپنا کر ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پرڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ اوایئر پورٹ اورایس ڈی پی اوایئرپورٹ کو تعریفی اسناداورکیش انعام سے نوازا گیا جبکہ سربراہ کراچی پولیس کی جانب سے شاباشی دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |