چین میں کووڈ19 ویکسین کی 63 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں مکمل

گزشتہ ماہ چین میں کورونا ویکسین کی روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار خوراکیں دی گئیں


ویب ڈیسک June 01, 2021
گزشتہ ماہ چین میں کورونا ویکسین کی روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار خوراکیں دی گئیں۔ (فوٹو: ژنہوانیٹ)

31 مئی کو چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا کے مشترکہ مکینزم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین میں اب تک کورونا وائرس کی وبا (کووڈ-19) کے خلاف ویکسین کی 639 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت تک چین نے پوری دنیا کےلیے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 300 خوراکیں فراہم کی ہیں۔

صحت کے قومی کمیشن کے ترجمان می فنگ نے گزشتہ روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مئی میں کورونا ویکسین کی یومیہ 12.48 ملین خوراکیں دی گئیں جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 20 ملین تھی۔

کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کے خلاف ویکسین کی استعداد کے بارے میں سائنوفارم چائنا بائیالوجی کے نائب صدر چانگ یون تھاؤ نے کہا کہ سائنوفارم نے جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے تبدیل شدہ وائرسوں (ویریئنٹس) کے خلاف مجموعی آزمائشیں کی ہیں جن کے نتائج سے ظاہر ہے کہ ان کی ویکسین اچھی حفاظت فراہم کرتی ہے۔

سائنو فارم کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ وہ اچانک سامنے آنے والی نئی اور تبدیل شدہ وائرس کی اقسام کے خلاف نئی ویکسین کی تحقیقات کےلیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں