پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے شہباز شریف

پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے، صدر ن لیگ


ویب ڈیسک June 01, 2021
پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے، صدر ن لیگ (فوٹو : فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پانی کی تقسیم پر اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ اور پنجاب میں محاذ آرائی افسوسناک ہے، پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیر ذمہ داری خطرناک ہو سکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ارسا اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، سندھ کے شہروں میں پانی کی کمی پر مظاہرے نیک فال نہیں، عمران خان نیازی وفاقی اکائیوں کے اتحاد اور ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں