پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعظم کے گھر جانے والا راستہ بند کردیا

آزاد کشمیر انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاج


ویب ڈیسک June 01, 2021
آزاد کشمیر انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاج

KARACHI: آزاد کشمیر انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز اسلام آباد میں جمع ہو گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ جانے والا راستہ بند کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر مساوی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ پیراشوٹرز اور سرمایہ داروں کو آزادکشمیر میں ٹکٹس دئیے گئے، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے غلط فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مظاہرین نے کشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔