سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ

معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں کا حجم مزید بڑھ گیا


Staff Reporter June 01, 2021
معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں کا حجم مزید بڑھ گیا

معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں کا حجم مزید بڑھ گیا اور مئی 2021 کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایس آربی کے مشیر مشتاق کاظمی نے بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے مئی 2021 میں 10 ارب 26 کروڑ روپے ٹیکسوں کی وصولیاں کیں جبکہ مئی 2020 میں 6 ارب 73 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے مالیت کی وصولیاں کیں۔ گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی کے دوران 91 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا ۔ موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں