رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

نوجوانی میں ہی شادی اور بچوں کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا، اداکار


ویب ڈیسک June 01, 2021
نوجوانی میں ہی شادی اور بچوں کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا، اداکار۔ فوٹو: فائل

ممبئی: فلم 'روک اسٹار' کے ہیرو رنبیر کپور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

انڈیا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے 20 سال کی عمر سے ہی شادی کرنے کے بارے میں سوچ و بچار شروع کردیا تھا لیکن ان کے قریبی دوست نے انہیں ایسا کرنے سے روکا۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' کے ٹریلر لانچ ہونے کے بعد سے شادی اور ہونے والے بچوں کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنے دوست فلمساز ایان مکرجی کو اس بارے میں بتایا تو ایان نے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ایان مکرجی نے اداکار کو کہا کہ 'اس وقت ہم ایسے موڑ پر ہیں جہاں ہمیں شادی کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے، ایک مرتبہ پیار ہو جائے تو پھر شادی اور اس کے بعد بچے ہو ہی جاتے ہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے'۔

رنبیر کپور اس مشورے پر ایان مکرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ایان نے انہیں صحیح مشورہ دیا۔

رنبیر کپور نے کہا کہ 'میں شادی کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگا تھا اور طے کرلیا تھا کہ بس اب شادی کر ہی لوں لیکن یہ ایان یہ تھا جس نے مجھے سمجھایا اور میرے سر پر سوار شادی کے بھوت کو اتارا'۔

رنبیر کپور کے مطابق ایان نے کہا 'تم نے ابھی اپنا کیریئر آغاز کیا ہے، تمہیں فی الحال اپنی زندگی جینی چاہیے، شادی بعد میں کر لیا'۔

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سال 2020 شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب ان کی شادی ملتوی ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔