کمال آر خان نے سلومیاں کو فلمی کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی

دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو، کے آر کے


ویب ڈیسک June 01, 2021
دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو، کے آر کے۔ فوٹو: فائل

کمال آرخان نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور بھارتی فلمی ناقد کمال آرخان کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اب کے آرکے نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کے بعد میکا سنگھ بھی کمال خان کے نشانے پر

کمال آر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!'۔

کے آ کے نے کہا کہ 'میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے'۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میکا سنگھ کا کمال آر خان کے خلاف گانا بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم 'رادھے' پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو 'گدھا' اور 'چوہا' کہا۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان 'کے آرکے کتا' ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔