راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوا ہے، رجسٹرار ڈاکٹر شعیب


ویب ڈیسک June 01, 2021
راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوا ہے، رجسٹرار ڈاکٹر شعیب

راولپنڈی بے نظیر بھٹو اسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی بے نظیر اسپتال کے ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ بے نظیر اسپتال کے ڈاکٹروں نے 4 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد قیمتی زندگی بچا لی۔

رجسٹرار ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ 34 سالہ مریض زاہد کے گردے فیل ہوئے تھے، راولپنڈی کورونا کی وجہ سے آپریشن تعطل کا شکار تھا، راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔