اندرون سندھ سے لائے گئے سرکاری افسران کراچی کے تاجروں سے رقم بٹور رہے ہیں پاک سرزمین پارٹی

پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے نفرت، بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے، ارشد وہرہ


ویب ڈیسک June 01, 2021
پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے نفرت، بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے، ارشد وہرہ

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سے لائے گئے سرکاری افسران کراچی کے تاجروں سے رقم بٹور رہے ہیں۔

کراچی کے فیصل مارکیٹ کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری کے نام پر سیل کرنے کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ، تعصب زدہ اور ظالم سندھ حکومت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں تعصب، نفرت اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے لائے گئے ایس ڈی ایمز پہلے دکانیں سیل کرتے ہیں پھر کروڑوں روپے رشوت لے کر دکانیں کھلواتے ہیں، سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر سے پیپلز پارٹی کی دشمنی اور تعصب نے تمام حدیں عبور کرلی ہیں، پی ایس پی اس مشکل وقت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں