بابر اعظم کی منگنی کی اطلاعات کو اہل خانہ نے افواہ قرار دے دیا

ابھی رشتہ طے نہیں کیا جب بھی ایسا کریں گے تو سب کو بتائیں گے، والد


Sports Reporter June 01, 2021
ابھی رشتہ طے نہیں کیا جب بھی ایسا کریں گے تو سب کو بتائیں گے، والد (فوٹو : فائل)

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی کی اطلاعات کو ان کے گھر والوں نے مسترد کردیا، والد کا کہنا ہے کہ ابھی رشتہ طے نہیں کیا جب بھی ایسا کریں گے تو سب کو بتائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم کے والد نے واضح کیا کہ کرکٹ کی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد اگلے سال جب بھی وقت ملا، یہ فریضہ بھی انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی کزن کے ساتھ منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ان دنوں ابوظہبی میں قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں