سندھ میں فیکٹریوں صنعت کاروں کو ملازمین کی ویکسی نیشن کی ہدایت

محکمہ محنت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا

محکمہ محنت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو : فائل)

سندھ میں کاروبار کی انجام دہی ویکسی نیشن سے مشروط ہوگئی، محکمہ محنت نے فیکٹریوں اور صنعت میں ملازمین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔


اس حوالے سے محکمہ محنت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فیکٹری مالکان، دکان دار اور صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹری محکمہ محنت عبدالرشید سولنگی کے مطابق فیکٹری مالکان، دکان دار اور صنعت کار اپنے ملازمین کی کورو نا ویکسی نیشن کروائیں تاکہ اس عالمی وباء سے نمٹا جاسکے۔
Load Next Story