دہشت گردوں کو امن متاثر کرنےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی آرمی چیف

آرمی چیف نےافسروں اور جوانوں کی جانشفانی، سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا

آرمی چیف نےافسروں اور جوانوں کی جانشفانی، سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا ۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں ان کا کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔

آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، پاک ایران اور پاک افغان بارڈرز پرباڑ لگانے اور بارڈر مینجمنٹ کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔


آرمی چیف کو پاک فوج کے صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ امن و استحکام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیرپا امن کے لئے تمام کوششیں کرے گی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے قیام امن کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کی ہدایت بھی کی۔ آرمی چیف نےافسروں اور جوانوں کی جانشفانی، سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا۔
Load Next Story