ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ

لیگ کے انعقاد میں مسلسل تاخیر اور مشکلات کی وجہ سے پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں۔


Zubair Nazeer Khan June 02, 2021
لیگ کے انعقاد میں مسلسل تاخیر اور مشکلات کی وجہ سے پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ ہوگئے۔

پاکستان سے ابو ظبی پہنچنے والے کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ بدھ کو ہوگی، نتائج کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی روم آئسولیشن ختم کرکے بائیو ببل میں داخل ہوجائیں گے، گراؤنڈ میں جاکر پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ رہے، پْرتعیش کمروں میں تمام تر جدید سہولیات کے باوجود وہ بوریت اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، لیگ کے انعقاد میں مسلسل تاخیر اور مشکلات کی وجہ سے پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں۔

قرنطینہ میں موجود ان افراد نے بوریت ختم کرنے کے لیے ساحل سمندر کا نظارہ کیا، ساتھ کمرے کی ویڈیو بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اس سے قبل پاکستان میں بھی قرنطینہ کرنے والے کھلاڑی میدان تک رسائی کے بعد بدھ کو سکھ کا سانس لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔