آئی سی سی نے ایک بار پھر ’’ریورس گیئر‘‘ لگا دیا
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد10 سے 14 کردی،چیمپئنز ٹرافی کی واپسی کا بھی اعلان۔
آئی سی سی نے ایک بار پھر 'ریورس گیئر' لگا دیا اور ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد10 سے 14 کرنے اورچیمپئنز ٹرافی کی واپسی کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی بورڈ کا گذشتہ روز ورچوئل اجلاس ہوا جس میں 2024 سے 2031 تک کے عالمی ایونٹس کی منظوری مل گئی، ون ڈے اور ٹی20 دونوں مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کو دوبارہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں 2027 سے 10 کے بجائے 14 ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 54 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میگا ایونٹس 2027 اور 2031 میں شیڈول ہیں، اسی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے دورانیے میں 2024، 2026، 2028 اور 2030 میں کھیلا جائے گا، ان میں 16 کے بجائے 20 ٹیمیں شریک اور مجموعی طور پر ایک ایونٹ میں 55 میچز ہوں گے۔
رواں دورانیے میں ختم کی گئی چیمپئنز ٹرافی کی اگلے سائیکل میں واپسی ہوگی جو2025 اور 2029 میں کھیلی جائے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز 2025، 2027، 2029 اور 2031 میں ہوں گے، ویمنز ایونٹس کا شیڈول پہلے ہی منظور کیا جا چکا۔
2023 کا مینز ون ڈے ورلڈ کپ 10 ٹیموں کے فارمیٹ میں گا تاہم اس کے بعد سے 14 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کھیلے جائیں گے، یہی فارمیٹ 2003 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہوا تھا۔
آئی سی سی بورڈ نے اگلے دورانیے کے تمام مینز، ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی کیلیے کارروائی کی بھی منظوری دے دی، مینز ایونٹس کے میزبانوں کی سلیکشن کا عمل رواں ماہ شروع ہوگا، حتمی میزبانوں کا فیصلہ ستمبر میں سنایا جائے گا۔