ایکسپریس نیوز پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات

کراچی میں ایسے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، قاتلوں کوجلد گرفتارکیا جائےگا، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک January 18, 2014
گرشتہ روز ناظم اباد میں ایکسپریس نیوز کی وین پر فائرنگ کر کے 3 ارکان کو شہید کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات کاکہناہےکہ ایکسپریس نیوزپرحملہ کسی صورت نظراندازنہیں کیاجائےگا اور قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس نیوز پر حملے کے بعد آے آئی جی کراچی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز پر حملہ این بزدلانہ کارروائی ہے، قاتلوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرزنے بھی ایکسپریس نیوزپرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قاتلوں کوجلد گرفتارکیاجائےگا، ایکسپریس نیوز کے اہلکاروں کےقتل پررینجرز ایکسپریس نیو ز کی انتظامیہ اور اسٹاف کے ساتھ ہے، ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایسےحملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں