پختونخوا اسمبلی جمعہ کو چھٹی صحابہؓ اہل بیتؓ کی توہین پرسزائے موت سمیت متعدد قراردادیں منظور

قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے،رکن حمیرا


Numainda Express June 02, 2021
قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے،رکن حمیرا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے، صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے یک زباں ہوکر موجودہ اور سابقہ ممبران پارلیمان کی طرز پر اپنے لیے تاحیات مراعات اور بلیو پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے ،صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے اور سرائیکی زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے، قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں