شکیل آفریدی دو امداد لو امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے

امریکا نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔


ویب ڈیسک January 18, 2014
امریکی صدر نے 11 کھرب ڈالر کے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے جسکے بعد بل کو قانونی حیشیت حاصل ہوگئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی صدر براک اوباما نے 2014 کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیتی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس میں پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ہے۔

امریکی کانگریس نے گزشتہ روز مستقبل میں شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیاتی بل کی منظوری دی تھی جس میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی سفارش بھی شامل تھی، کانگریس سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر براک اوباما کو بھیجا گیا اور امریکی صدر کی منظوری کے بعد مالیاتی بل کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں