منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ڈاکس تھانے کے 14 افسران و اہلکار معطل
انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکس تھانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہا ہے، ایس ایس پی کیماڑی
منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات فروشوں کی سرپرستی پر ایس ایس پی کیماڑی نے ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ، کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور نقدی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق انھیں انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکس تھانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہا ہے، جس پر ایس پی بلدیہ اور اے ایس پی کیماڑی کی زیر نگرانی ٹیمیں بنا کر کارروائی کی گئی، تو پولیس اہلکاروں منشیات فروشوں کی سرپرستی ثابت ہوگئی، جس پر ایس ایچ او ڈاکس آغا اسلم درانی سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مذکورہ ٹیموں نے منشیات فروشی کے اڈوں پر چھاپے بھی مارے جہاں سے ملزمان مصطفی خاتون عرف نانی زوجہ ابوالقاسم ، سیما عرف سونیا زوجہ شاہ علی ، عقل زمینہ عرف شکیلہ پٹھانی زوجہ موسی ، علی حیدر ولد نور محمد ، محمد حسین ولد موسی کو گرفتار کر کے 6 کلو سے منشیات برآمد کرلی، جبکہ منشیات سے کمائی گئی رقم 4 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے گئے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔