پی ایس ایل میں کرکٹرز اور آفیشلز پر نظررکھنے کیلئے ٹریکرکا استعمال ہوگا

کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو سخت ایکشن ہوگا

کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو سخت ایکشن ہوگا۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD:
پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائے گا، ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔


لاہور اور کراچی سےخصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ آج مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد اگلےمرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔

ٹریکر کےذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو ایک بیپ کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنے والے کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Load Next Story