سیدنا برہان الدین کی تدفین کے موقع بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک درجنوں زخمی

برہان الدین کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ہزاروں افراد جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔


ویب ڈیسک January 18, 2014
بوہری برادی کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین گزشتہ روز 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

بھارت میں بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کےعلاقے گڑگوم میں مالابار ہل میں بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ہزاروں افراد جمع تھے، اچانک بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے، واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

واضح رہے کہ بوہری برادی کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں 102 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، وہ بوہری جماعت کے باون ویں پیشوا تھے اور پوری دنیا میں جانے جاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |