کرپشن کیسز احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا
سابق صدر کے وکلا کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور مقدمات ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے سابق صدر کے خلاف 5 نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت میں 2 درخواستیں دائر کیں، پہلی درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جب کہ دوسری درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں اور ان کیسوں کی اب کوئی حیثیت نہیں لہذا عدالت آصف زرداری کو بھی بری کردے۔
عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا، احتساب عدالت نے مزید کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ آصف زرداری پر 17 سال سے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ 5 سال جیل میں بھی رہے اور ان کے خلاف کسی بھی گواہ نے بیان نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اپنے خلاف کرپشن کے مختلف مقدمات میں 9 جنوری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم اب تک ان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔