سرگودھا میں اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالحمید قاتلانہ حملے میں زخمی 3محافظ جاں بحق
مولانا عبدالحمید انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت آرہے تھے کہ نوری گیٹ چوک پر ملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔
اہلسنت والجماعت کے اہم رہنما مولاناعبدالحمید قاتلانا حملے میں 5 افراد سمیت زخمی جبکہ 3 محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالحمید انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے آرہے تھے کہ نوری گیٹ چوک پر موٹرسائیکل سوار ملزموں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے 3 محافظ ثناء اللہ، ذوالفقار اور ٹیپو جاں بحق ہو گئے جبکہ مولانا عبدالحمید سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مولانا عبدالحمید کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔