کابل میں خود کش حملےاورفائرنگ سےاقوام متحدہ اورآئی ایم ایف کےنمائندوں سمیت16افراد ہلاک

3مسلح افراد نے کابل میں ریستوران پر حملہ کیا، ایک حملہ کش بمبارنےخود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا، افغان حکام

سیکرٹری جنرل بان کی مون اور افغان صدر حامد کرزئی نےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ریستوران پر خودکش حملے اور فائرنگ سے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کے نمائندوں سمیت 16افراد ہلاک ہو گئے۔


افغان حکام کے مطابق 3مسلح افراد نے کابل میں ریستوران پر حملہ کیا، ایک حملہ کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جبکہ باقی 2احملہ آوروں نے ریستوران میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کے 3 اہلکاروں 14 افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آوروں اور افغان سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق ریستوران میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد غیرملکی تھے، طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور افغان صدر حامد کرزئی نےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load Next Story