عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت  112300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر  96280 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک June 02, 2021
مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1896 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1896 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹنے کر 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 96 ہزار 280 روپے ہوگٸی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔