فوٹوگرافی ایکسپرٹس کی جانب سے 108MP رئیل می 8 پرو کی مدد سے دلکش اور حیران کن تصویر کشی کا مظاہرہ

رئیل می 8 پرو کو اس کی بہترین فوٹوگرافی صلاحیت پر ہر کسی نے خوب سراہا

رئیل می 8 پرو کو اس کی بہترین فوٹوگرافی صلاحیت پر ہر کسی نے خوب سراہا۔

وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور اس کے ساتھ ہماری روز مرہ زندگی بھی بدل رہی ہے۔ تیزی سے ہوتی ان تبدیلیوں کو ایک عمر سے تصویروں کی صورت میں قید کیا جا رہا ہے۔ لمحوں کو تصویری شکل میں قید کرنا اور تصویر بنوانا ہر کسی کو پسند ہے۔ فوٹو گرافی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے بہت سے نوجوان دلجمعی کے ساتھ فوٹوگرافی کا پیشہ اپنا رہے ہیں۔

حال ہی میں، پاکستان میں برق رفتاری کے ساتھ ترقی کرتے اسمارٹ فون برانڈ رئیل می نے اپنے نئے 108 میگا پکسل (Infinite Clarity) کیمرہ سے لیس اسمارٹ فون رئیل می 8 پرو (فوٹو گرافی ایکسپرٹس) کےلیے دس بہترین نوجوان فوٹوگرافرز کو اکٹھا کیا۔

عام طور پر، فوٹو گرافر عمدہ معیار کی تصویریں بنانے کےلیے بڑے ڈی ایس ایل آر کیمروں کا استعمال کرتے ہیں جو بہت وزنی ہوتے ہیں اور بعض اوقات انہیں اٹھانا بھی آسان نہیں ہوتا۔ اس بار ان نوجوان فوٹوگرافروں نے روایتی کیمروں کی بجائے 108 میگا پکسل کیمرہ سے مزین اسمارٹ فون کا استعمال کیا۔

رئیل می 8 پرو میں اعلیٰ معیار کی فوٹوگرافی کےلیے متعدد خصوصیات اور فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو پیشہ ور فوٹو گرافروں کو بہترین تصویریں بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ماہر فوٹوگرافرز نے پیشہ ورانہ شوٹنگ کےلیے رئیل می 8 پرو کے مختلف فیچرز استعمال کیے۔

عبدالمغیث



عبدالمغیث کا پسندیدہ رئیل می کا 108 میگا پکسل کیمرہ اور وائیڈ اینگل لینس ہے جسے انہوں نے حیرت انگیز پورٹریٹ بنانے کےلیے استعمال کیا۔ انہوں نے پورٹریٹ موڈ اور ڈائنامک پورٹریٹ فلٹر کی مدد سے متعدد تخلیقی تصویریں بنائیں۔ ڈائنامک پورٹریٹ فلٹر تصویروں کو حیرت انگیز متحرک احساس دیتا ہے۔

محمد عرفان



ماہر فوٹوگرافر محمد عرفان نے رئیل می 8 پرو کا ٹلٹ شفٹ فیچر استعمال کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت لینڈ اسکیپ تصویریں شئیر کیں۔ انہوں نے 5x زوم کا استعمال کرتے ہوئے بھی اپنا تجربہ شیئر کیا۔ 8 پرو کا زوم فیچر آپ کو دور سے تصویر بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ 108 میگا پکسل کا حیرت انگیز لینز تصویر کو انتہائی ممکن حد تک تفصیل فراہم کرتا ہے۔

عبیداللہ بیگ



اسی طرح عبید اللہ بیگ کو بھی 8 پرو کی 5x زوم کی صلاحیت نے حیران کیا، جب انہوں نے طویل فاصلے کچھ سائیکلسٹ کی تصویر بنائی۔ انہوں نے اسٹاری موڈ کی مدد سے رات کے وقت آسمان کے خوبصورت منظر کو بھی عکس بند کیا اور اپنی کچھ تصویروں میں ٹلٹ شفٹ سے ایک نیا انداز بھی شامل کیا۔

احسن جاوید



احسن جاوید نے اپنے کام میں لینڈ اسکیپ پر توجہ دی اور انہوں نے ایچ ڈی آر اور اے آئی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ حیرت انگیز مناظر قید کیے۔ ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر) نے سائے، درختوں کے نیچے موجود سائے، نمایاں مقامات، آسمان اور بادلوں کو مزید تفصیل دی۔ جبکہ 8 پرو کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچر کیمرہ کو از خود مناسب سیٹنگ کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

زرون احمد خان




زرون احمد خان نے ڈائنامک بوکے ایفیکٹ کی مدد سے متحرک لمحوں کو قید کیا۔ انہوں نے نئے رئیل می 8 پرو10x برق رفتار ٹلٹ شفٹ ٹائم لیپس ویڈیو فیچر کو بھی سراہا جو ہموار و فنکارانہ ویڈیوز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

عثمان ظفر





عثمان ظفر نے نئے 8 پرو کے ٹلٹ شفٹ فیچر اور الٹرا وائیڈ اینگل فیچرز کے امتزاج سے انتہائی متاثر کن عکس بندی کی۔ ٹلٹ شفٹ تصاویر دنیا کو منی ایچر میں بدل دیتا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے آپ کسی منظر کو تین زاویوں سے دیکھ رہے ہوں۔ فون کا الٹرا وائیڈ اینگل 16 ملی میٹر کا فیلڈ ویو فراہم کرتا ہے جو آپ کی تصویر بہترین بنا دیتا ہے، خاص کر جب آپ لینڈ اسکیپ یا سٹی اسکیپ فوٹو گرافی کر رہے ہوں۔

عمر خالد



عمر خالد نے بہت کم روشنی میں رئیل می 8 پرو کا 108 میگا پکسل کا طاقتور کیمرہ استعمال کیا، جو کم روشنی میں بھی ہائی کوالٹی تصویریں بناتا ہے۔ یہ آسٹرو تصاویر کے لیے بہترین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمر نے زیادہ تر تصاویر اسی فون کی مدد سے بنائیں۔ ایکسپرٹ موڈ آپشن نے انہیں long exposure کو کنٹرول کرنے اور ڈائنامک رینج آف کلرز سے کھیلنے میں مدد فراہم کی۔ عمر نے غیر معمولی تصاویر بنانے کےلیے سائبرپنک فلٹر کا بھی استعمال کیا۔

شہزاد محمد علی



شہزاد محمد علی کو 8 پرو کا نائٹ ٹائم لیپس فیچرز پسند آیا۔ انہوں نے اسٹاری نائٹ ٹائم لیپس موڈ کی مدد سے رات کے وقت بدلتے ہوئے آسمان اور ستاروں کے جھرمٹ کو عکس بند کیا۔ 8 پرو کا نائٹ فیچر 6400 آئی ایس او فراہم کرتا ہے، جس کی مدد سے آپ رات کے وقت حیرت انگیز تصاویر بنا سکتے ہیں۔ شہزاد نے بتایا کہ انہیں ایکسپرٹ موڈ نے بھی متاثر کیا کیونکہ یہ فیچر فوٹوگرافر کو رنگوں کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔

وجیہہ اعجاز



وجیہہ اعجاز نے رئیل می 8 پرو کے پورٹریٹ فیچر سے لطف اٹھایا جو دھندلے بیک گراؤنڈ ایفیکٹ کے ساتھ توجہ حاصل کرنے والی بہترین تصاویر بناتا ہے۔ انہوں نے فون کے مین کیمرہ کی تعریف کی جو کسی بھی سبجیکٹ کی تفصیلی عکس بندی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وجیہہ کو فون کی ہائی شٹر اسپیڈ صلاحیت سب سے زیادہ پسند آئی۔ ہائی شٹر اسپیڈ کی صلاحیت فوٹوگرافر کو بہترین لمحہ عکس بند کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

منیب اسد ملک



آخر میں منیب اسد ملک نے رئیل می 8 پرو کے ڈائنامک موشن بوکے فیچر پر داد دی۔ یہ فیچر ایک متحرک بیک گراؤنڈ میں سبجیکٹ کو ہائی لائٹ کرتا ہے۔ انہوں نے رات کے وقت تصاویر اتارنے کے لیے 8 پرو کے نائٹ موڈ کا استعمال بھی کیا۔ پورٹریٹ فیچر نے انہیں ڈی ایس ایل آر جیسی تصویریں بنانے میں مدد فراہم کی۔

رئیل می 8 پرو کو اس کی بہترین فوٹو گرافی صلاحیت پر ہر کسی کی جانب سے سراہا گیا۔ infinity clarity کیمرہ اور 108 میگا پکسلز لینز کے ساتھ رئیل می 8 پرو نے بہترین لینز، فوٹو گرافی موڈ اور فیچرز کے ساتھ ماہر نوجوان فوٹو گرافرز سے خوب داد وصول کی۔
Load Next Story