پی سی بی نے قانونی مشیرتفضل رضوی کو برطرف کردیا
چیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کی عدالت کی طرف سے بحالی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، تفضل رضوی
پاکستان کرکٹ بورڈ نےقانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کرنےوالےلیگل ایڈوائزرتفضل رضوی کوبرطرف کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطبق پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے ایک روزقبل چیف ایگزیکٹوآفیسرسبحان احمد کو ایک ای میل میں کہاتھا کہ چیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کی عدالت کی طرف سے بحالی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، بورڈ اس فیصلے سے متعلق اٹارنی جنرل یاوزیراعظم ہاؤس سےمشاورت کرے اوراس کی روشنی میں گورننگ بورڈجیسےاجلاس بلائے یاکوئی بھی اہم فیصلےکرے جس پر گزشتہ رات چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے تفضل رضوی کو ان کےعہدے سے برطرف کردیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے چند روز قبل ذکا اشرف کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کیا تھا۔