نائن الیون کے بعد دنیا محفوظ اور پاکستان غیر محفوظ ہوگیا چوہدری نثار

9 ستمبر کو امریکا میں حملے کے بعد لگنے والی آگ میں پاکستان آج تک جل رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں کامیابی کے لئے پولیس کو غیر معمولی کاکردگی دکھانا ہوگی،چوہدری نثار فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا محفوظ اور پاکستان غیر محفوظ ہوگیا ہے، سانحے کے بعد لگنے والی آگ میں پاکستان آج تک جل رہا ہے۔


اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر کو امریکہ میں حملےکے بعد دنیا کے بہت سے مقامات محفوظ ہوچکےہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان جس کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا غیر محفوظ ہوگیا، پاکستان نائن الیون کے بعد لگنے والی آگ میں آج تک جل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان نے 26 ہزار سے زائد خواتین، بچوں، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں دیں۔ اس جنگ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چوہدری نثار نے کہاکہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور ہمارا دشمن چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کے قیام کےلئے پولیس کا کردار بڑھ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیابی کے لئے پولیس کو غیر معمولی کاکردگی دکھانا ہوگی اور پاک فوج اور دیگر فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
Load Next Story