پاکستان کی مسلح افواج کو کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے جنرل ندیم رضا

موجودہ دور غیراعلانیہ اور نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ وار کا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ موجودہ دور غیراعلانیہ، نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ وار کا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیا خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کا دور دیکھ رہی ہے، موجودہ دور میں لڑی جانے والی جنگ غیراعلانیہ، نہ دکھنے والی ہائبرڈ نوعیت کی ہے۔

جنرل ندیم رضا نے افسران کو پیشہ ورانہ مہارتیں نکھارنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران جدید رجحانات اور نئی پیشرفت کے مطابق خود کو تیار کریں۔ جنرل ندیم رضا کی آمد پر صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔
Load Next Story