کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں ایکسپریس نیوز کے تینوں شہید ارکان سپردخاک

ایکسپریس نیوز کے تینوں اراکین گزشتہ رات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک January 18, 2014
گرشتہ رات ناظم اباد میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں 3 ارکان شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

گزشتہ رات دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ڈرائیور، ٹیکنیشن اور سیکیورٹی گارڈ کو آہسوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے ڈرائیور محمد خالد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں باچا خان چوک کے قریب مدرسہ دیر کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ٹیکنیشن وقاص عزیز خان کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر عید گاہ نشتر آباد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی اور اور انہیں ایئرپورٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سیکیورٹی گارڈ اشرف کی نماز جنازہ بھی بعد نماز ظہر کورنگی کراسنگ میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین قیوم آباد قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور محمد خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں