4 دستی بم پھینک کر ہڑتال کروانا سیاست نہيں تمام بل اور آرڈیننس اتفاق را ئےسے آتے ہيں خورشید شاہ

قومپرستوں کو خود پر اتنا اعتماد ہے تو الیکشن لڑیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا


ویب ڈیسک September 09, 2012
قومپرستوں کو خود پر اتنا اعتماد ہے تو الیکشن لڑیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا. فوٹو آئن لائن

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چار دستی بم پھینک کر ہڑتال کروانا سیاست نہيں، تمام بل اور آرڈیننس اتفاق را ئےسے آتے ہيں۔

سکھر ميں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ سندھ ميں کوئی نیا نظام نہيں وہی کمشنری نظام ہے، ڈویزنل ہیڈ کوارٹر کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس کے حوالے سے کوئی استعفیٰ دے رہا ہے تو کوئی بیانات، اگر کچھ غلط ہے تو ہم سے سوال کریں، قومپرستوں کو خود پر اتنا اعتماد ہے تو الیکشن لڑیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا، خورشید شاہ نے کہا کہ نیا بلدیاتی آرڈیننس کسی نے صحیح طرح پڑھا ہی نہيں، مخالفت کرنے والے سندھ کی ترقی نہيں چاہتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں