حدیقہ کیانی نے ’الفا براوو چارلی‘ میں کام سے کیوں انکارکیا

الفا براوو چارلی کی پیشکش ٹھکرانا آسان نہیں تھا لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا ، حدیقہ کیانی


ویب ڈیسک June 03, 2021
اداکاری کے لیے اللہ نے موقع بنایا، حدیقہ کیانی فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ انہیں 90 کی دہانی کے معروف ڈرامے 'الفا براوو چارلی' میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں انکارکرنا پڑا۔

یوٹیوب چینل کودیئے گئے انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں، اس دوران ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ دکھی ہیں۔ گلوکاری کرتے ہوئے انہیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لئے موقع بنایا۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی پیشکشیں ہوئیں، ماضی کے معروف ڈرامہ 'الفا براوو چارلی' میں شعیب منصورنے انہیں اداکاری کی پیشکش ہوئی، شعیب منصور کا کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ اس وقت برطانیہ میں تھیں اورایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انکارکردیا۔ اس کے بعد جوبھی پیشکش ہوئیں ان کو کرنے کے لیے میرا دل نہیں مانا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ کہتی تھیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور نا ہی کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔