اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے فواد چوہدری

اپوزیشن انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک June 03, 2021
ہم اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے اور دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔



فواد چوہدری کا کہہا تھا کہ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا، ہم اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں