وزیرہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 79 ارب کا نقصان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک June 03, 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

وزیر ہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7 اعشاریہ 9 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوا بازی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہوئے، جس کے سبب پی آئی اے کو 7 اعشاریہ 9 ارب روپے کا نقصان ہوا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں۔ نجی شعبے نے 30 لاکھ گھر بنانے کے 180 سے زائد پروپوزل جمع کرائے ہیں۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب جمع کرایا کہ غربت کے خاتمہ کے لیے حکومت نے آسان شرائط پر قرضے دیے ہیں، کووڈ کے دوران احساس پروگرام شروع کیا جس میں 180 ارب روپے مزدوروں اور غریبوں میں تقسیم کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں