مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد سے نوجوان شہید

شہید نوجوان کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 03, 2021
شہید نوجوان کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا فوٹو: فائل

قابض افواج کے بہیمانہ تشدد سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے ترال پولیس اسٹیشن میں پولیس کی حراست کے دوران قابض افواج کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگیا، نوجوان کی شناخت محمد امین ملک کے نام سے ہوئی جس کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد امین ملک کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران گولی مارکر شہید کیا جب کہ شہید نوجوان کا ایک بھائی پہلے ہی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں