خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے عمران خان

تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈا اپنےعروج پرہے اور وفاق کی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی ہماری جماعت کو ٹھہرایاجارہاہے،عمران خان

پولیو کےخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے،عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کےخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےخلاف پروپیگنڈا اپنےعروج پرہے اور وفاق کی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی تحریک انصاف کو ٹھہرایا جارہا ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا کر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سےمذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے صوبائی حکومت کا نہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کا مرکز قراردیا تھا۔
Load Next Story