11 سالہ بچی سے اسکول میں کام کرنے والے مزدور کی زیادتی

ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک June 03, 2021
ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام۔

بچی کو اسکول میں مزدوری کرنے والے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے سرائے مغل میں 11 سالہ بچی کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین اور بچی کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو اسکول میں مزدوی کرنے والے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جب کہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں