کراچی میں اب بھی 11 فیصد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وزیر صحت سندھ

غلط افواہوں کی وجہ سے لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے، وزیرصحت سندھ


ویب ڈیسک June 03, 2021
اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، وزیرصحت سندھ۔ فوٹو:فائل

وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کہتی ہیں کہ کراچی میں اب بھی 11 فیصد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ کورونا میں ابھی تک کمی نہیں آئی ہے، اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، کراچی میں اب بھی 11 فیصد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، شاپنگ سینٹرز اگر دیر تک کھولنے ہیں تو عملے کو ویکسین لگوائیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمیں کورونا ویکسین کی مہم کو تیز کرنا ہوگا، غلط افواہوں کی وجہ سے لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے، ہمارا ہدف 70 سے 80 فیصد عوام کو ویکسینیٹ کرنا ہے، 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہوم ویکسی نیشن کے تحت لوگ گھروں پر ہی ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ہوم ویکسی نیشن کے تحت لوگ گھروں پر ہی ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، بیرون ملک جانے والوں کو فائزرویکسین لگائی جارہی ہے، اسلام آباد سے ہمیں فائزر ویکسین نہیں ملی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔