کورونا انڈونیشیا نے شہریوں کوحج کی ادائیگی سے روک دیا

سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا


ویب ڈیسک June 03, 2021
سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کی حکومت نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر حکومت شہریوں کو اس سال بھی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے ہیں، جن شہریوں نے حج کے لیے رقم جمع کرائی ہے انہیں اگلے سال حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2020 میں سعودی حکومت نے کورونا وبا کے سبب غیر ملکی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم سعودی شہریوں اورملک میں پہلے سے موجود غیر ملکیوں کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی تھی۔ پچھلے سال صرف 1 ہزار افراد مناسک حج ادا کیا تھا۔

سعودی وزیر صحت نے رواں سال مارچ میں اعلان کیا تھا کہ صرف کورونا ویکسی نیشن کرانے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

تاہم خبر رساں ایجنسی رائٹرز کےمطابق سعودی حکومت ایک مرتبہ پھر غیر ملکی شہریوں پر پابندی عائدکرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔ اور حکومت چھ ماہ کے دوران کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کو حج کی اجازت دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں