ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں27 کروڑ ڈالرسے زائد کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں


ویب ڈیسک June 03, 2021
28 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔(فوٹو:فائل)

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 16 ارب 13 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ 28 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 29 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں