بھارتی وزیر کی مشکلات میں اضافہ پاکستانی صحافی سے تعلق کی خبروں کے بعد اہلیہ کی موت بھی مشکوک قرار

سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر طبی تھی اور ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی تھے، ابتدائی رپورٹ


ویب ڈیسک January 18, 2014
سنندا کی لاش جمعے کی رات نئی دلی کے ایک ہوٹل میں زیر استعمال ان کے کمرے سے ملی تھی، فوٹو: فائل

بھارتی وزیر برائے انسانی وسائل ششی تھرور کا سیاسی کیریئر ڈوبتا جارہے ہے پہلے موصوف کی ہی بیوی نے ان کے ایک پاکستانی خاتون صحافی سے مبینہ تعلقات کا راز افشا کیا جس کے بعد ان کی اہلیہ ہوٹل کر کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئیں اب ڈاکٹروں نے ان کی موت کو بھی غیر فطری اورغیرطبعی قرار دے دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر طبعی تھی، ان کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ڈاکٹروں کو ان کے جسم سے لئے گئے نمونوں کے مزید ٹیسٹ کرنا ہوں گے اوران کی رپورٹس آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طورپر کچھ کہا جاسکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم سے اس بات کی تو تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کی موت غیرطبعی تھی۔

سنندا کی لاش جمعہ کی رات نئی دلی کے ایک ہوٹل میں ان کے زیر استعمال کمرے سے ملی تھی، بھارتی پولیس اور میڈیا میں ابتدائی طور پر سنندا کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا،دوسری جانب ششی تھرور کو بھی بیوی کی موت کے بعد سینے میں تکلیف کی وجہ سے نئی دلی کے ایک اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ابتداتئی طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

واضح رہے کہ سنندا پشکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شوہر ہی کے اکاؤنٹ سے ان کے ایک پاکستانی خاتون کالم نگار کے درمیان مبینہ طور پر تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق لینے کا عندیہ دیا تھا لیکن ششی تھرور نے کہا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جبکہ پاکستانی صحافی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں