عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے پر مستحکم رہی۔
لاہور:
بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں 130 روپے سے 150 روپے کمی ہوگئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96150روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی۔