بھارت بیوی کو کاٹنے پر کتے کو گولی مارنے والا شوہر گرفتار

پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک June 03, 2021
پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بیوی کو کاٹنے پر شوہر نے کتے پر گولی چلا کر اس کی جان لے لی۔

ی واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں پڑوسی کے کتے نے ایک خاتون کو کاٹ لیا۔ خاتون کے شوہر نے غصے میں آکر کتے پر فائرنگ کردی جس سے کتا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

کتے کے مالک نے واقعے کے فوراً بعد پولیس بلالی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے 53 سالہ نریندر ویش وایا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

نریندر ویش وایا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کتا پاگل تھا اور اس نے دیگر لوگوں کو بھی کاٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر نریندر کا بیان ٹھیک ثابت ہوا تو کتے کے مالک کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔