عدالت نے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے ناکام عاشق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
میں نے صرف محبت کی ہے کوئی جرم نہیں کیا، ملزم کامران
KARACHI:
پولیس لائن کے سامنے خودکشی کی کوشش کرنے والے ناکام عاشق کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کامران کو پولیس نے انسدد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے استغاثہ اور کامران کے بیانات سننے کے بعد ملزم کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزم کامران کا کہنا تھا کہ اس نے صرف محبت کی ہے کوئی جرم نہیں کیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے 24 گھنٹے بعد ہی ملزم کامران کے سر سے عشق کا بھوت اتر چکا ہے۔
واضح رہے کہ لیلیٰ کے لئے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے اس مجنوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام خودکشی، لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے اور انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش لگائے گئے تمام الزامات کا اقرار بھی کیا تھا۔