وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے سیکیورٹی مسائل پر 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میڈیا ہاؤسزکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ ۔. فوٹو: فائل

کراچی میں ایکسپریس نیوز پر مسلسل حملوں کے بعد بالآخر حکومت کو ہوش آ ہی گیا اور وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کے سیکیورٹی مسائل پر 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں جو میڈیا ہاؤسزکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں گے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے کے نتیجے میں 3 ارکان شہید ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی ، اس سے قبل بھی ایکسپریس گروپ کے کراچی دفتر پر 2 مرتبہ حملہ کیا جاچکا ہے۔

Load Next Story